منگلورو:13؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)کرناٹکا کونکنی ساہتیہ اکیڈمی کی ایک بڑے مطالبہ کو قبول کرتےہوئے ریاستی حکومت نے کونکنی بھون کی تعمیر کے لئے 5کروڑ روپئے کی امداد منظور کرنے کے علاوہ امبیڈکر بھون کے پیچھے والے علاقےمیں 30سینٹس سرکاری زمین بھی منظور کی ہے۔
کرناٹکا کونکنی اکیڈمی کا ایک وفد اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر جگدیش پائی کی قیادت میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا سےملاقات کی۔ اس موقع پر جہاں اکیڈمی کے لئے عمارت اور امداد منظور کئےجانے کا شکریہ ادا کیا گیا، وہی انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت مادری زبان میں ہی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے، اس کےمطابق اب اگلے تعلیمی سال سے کونکنی مادری زبان والوں کوبھی نئی تعلیمی پالیسی میں اول تا پنجم جماعت تک کونکنی میڈیم میں تعلیم شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا گیا ۔